Advertisement

شہر قائد میں 30 گھنٹوں سے زائد بجلی بند، کے الیکٹرک نے وقت مانگ لیا

رات 9:30 بجے تک تمام فیڈرز کی بحالی کی یقین دہانی، ممبر نیپرا کا کنٹرول روم کا دورہ، بجلی فراہمی اور شہری سلامتی پر اہم ہدایات جاری

شہرِ قائد میں شدید بارشوں کے بعد متعدد فیڈرز کی 30 گھنٹے سے زائد بندش پر کے-الیکٹرک کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ادارے نے نیپرا سے متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

ترجمان نیپرا کے مطابق، ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کے-الیکٹرک کے سنٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں سی ای او کے-

الیکٹرک اور کمپنی انتظامیہ کی جانب سے بارشوں کے دوران بجلی کی فراہمی، سسٹم کی بحالی اور موجودہ چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کے-الیکٹرک حکام نے ممبر نیپرا کو یقین دہانی کرائی کہ آج رات 9:30 بجے تک وہ تمام بند فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دیے جائیں گے۔

Advertisement

 اگر یہ ڈیڈ لائن پوری نہ ہوئی تو بعض علاقوں میں بجلی کی بندش 30 گھنٹے سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

دورے کے دوران، ممبر نیپرا نے الیکٹریکل سیفٹی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کے-الیکٹرک کو ہدایت کی کہ موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر وعدے کے مطابق بجلی بحال نہ کی گئی تو کے-الیکٹرک سے بازپرس کی جائے گی۔

شہری حلقوں نے تاخیر سے بحالی اور ناقص شکایتی نظام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں سے قبل ہنگامی منصوبہ بندی کیوں نہ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version