صدر ٹرمپ سے ملاقات بروقت اور نہایت مفید رہی، پیوٹن

روسی صدر ولادیمرپیوٹن/فوٹو
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریملن میں سینئر روسی حکام سے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی گفتگو سے متعلق آگاہ کیا۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات بروقت اور نہایت مفید رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازع پر امریکی مؤقف کا احترام کرتا ہے، تاہم بحران کے منصفانہ حل اور اس کے اسباب پر غور کیا جانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: الاسکا میں ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، اسٹیلتھ بمبارز کی پرواز نے سب کی توجہ کھینچ لی
روسی صدر نے مزید کہا کہ ہم نے امریکی صدر کے سامنے اپنا مؤقف تفصیل سے پیش کیا اور تمام معاملات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
پیوٹن کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت نہایت صاف گو اور معلوماتی رہی، جو ہمیں ضروری فیصلوں کے قریب لے آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

