Advertisement

خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹرز کے لیے 2025-26 سیزن کے سینٹرل کنٹریکٹس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ نے اس سال کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کرتے ہوئے پانچ کیٹیگریز میں 20 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس جاری کیے ہیں۔

پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگز میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی اسپنر سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں شامل کیا ہے۔ ان کے ساتھ کیٹیگری اے میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی اور سدرہ امین کو بھی کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں، مگر کیوں؟ جانیے

کیٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو کو رکھا گیا ہے۔ جبکہ کیٹیگری سی میں اسپنر رمین شمیم کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

پی سی بی نے نوجوان اور ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کرائی ہے، جس میں نوجوان کرکٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو شامل کیا گیا ہے تاکہ انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جا سکے۔

کیٹیگری ڈی میں شامل کھلاڑیوں میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کے نام شامل ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق کنٹریکٹس کا مقصد خواتین کرکٹ کے شعبے میں پیشہ ورانہ معیار اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version