Advertisement

گلیشیئرز کے پھٹنے کا خطرہ، خیبر پختونخوا میں گلاف ایمرجنسی الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ خطرے کی گھنٹی بن گیا، پی ڈی ایم اے نے ممکنہ گلاف (گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ) کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

چترال، دیر، سوات اور کوہستان کے گلیشیائی علاقوں میں جھلیں پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اور گلیشیائی علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

چترال اپر و لوئر، دیر، سوات، اور اپر کوہستان کے رہائشیوں اور سیاحوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ادارے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ سسٹم کی فعالیت، انخلا کی مشقیں، اور ہنگامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

اہم ہدایات:

ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں

تیز بہاؤ والے پانی میں گاڑیاں لے جانے سے اجتناب کریں

ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار رکھے جائیں

ریسکیو ٹیمیں اور ہنگامی سامان الرٹ رہیں

سیاحوں کو خاص طور پر محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر قیام کی ہدایت

Advertisement

مزید برآں، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو سڑکوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بندش یا حادثے سے بچا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے نے عوامی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے تاکہ شہری ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کر سکیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع یا معلومات کے لیے شہری 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version