Advertisement

وزارتِ مذہبی امور کا عشرہ رحمتہ اللعالمین بھرپور مذہبی عقیدت سے منانے کا اعلان

 وزارت مذہبی امور نے کل سے عشرہ رحمتہ اللعالمین ﷺ کو پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس عشرے کو مرکز اور صوبائی سطح پر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق اس سال قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا موضوع سوشل میڈیا کا استعمال، سیرتِ طیبہ کی روشنی میں رکھا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو سیرتِ رسول ﷺ کی روشنی میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ترغیب دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے منفی استعمال نے کئی سماجی و اخلاقی مسائل کو جنم دیا ہے، جن کے تدارک کے لیے سیرتِ طیبہ سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ اسلام میں سود کی کوئی گنجائش نہیں، اور ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں بھی اس حوالے سے شق شامل کی گئی تھی، جس میں 2028 تک ملک میں بلا سود معاشی نظام رائج کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے رواں مالی سال کے بجٹ کے موقع پر وزیر خزانہ سے بھی سود کے خاتمے کے حوالے سے بات کی، جس پر وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ بینکوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، اور متعدد بینک اپنے نظام کو اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور بھی اس حوالے سے فعال کردار ادا کر رہی ہے اور وہ خود ذاتی طور پر ہمیشہ سود کے خلاف آواز بلند کرتے آئے ہیں۔

سردار یوسف نے کہا کہ انہوں نے 1992 میں بھی سود کے خلاف ووٹ دیا تھا اور آج بھی وہ اسلامی معاشی نظام کے مکمل نفاذ کے حامی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version