Advertisement

ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی تہلکہ خیز واردات کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں، اور اس سانحے کو انتظامی و ادارہ جاتی ناکامی قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کر دی گئی، جس میں جیل افسران کو غفلت اور مجرمانہ نااہلی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف FIR درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات بھی غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ قیدیوں کے فرار کا واقعہ صرف ایک انتظامی کوتاہی نہیں بلکہ پورے نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جیل میں نہ تربیت یافتہ عملہ موجود تھا، نہ تیاری کا کوئی مؤثر نظام۔ سیکیورٹی انفراسٹرکچر مکمل طور پر ناقص اور ناکارہ پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جیل کے دروازے، دیواریں اور کنٹرول پوائنٹس کمزور تھے۔

Advertisement

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارشات دی ہیں کہ سیکیورٹی ازسرنو ترتیب دی جائے، جیل میں جدید سی سی ٹی وی نظام 24 گھنٹے فعال رکھا جائے، افسران و عملے کو کرائسس ریسپانس ٹریننگ لازمی دی جائے۔

حساس مقامات پر موشن سینسرز اور الارم سسٹم نصب کیے جائیں، اسلحہ خانہ الگ قائم کر کے اینٹی رائٹ سامان، ڈرونز و دیگر سیکیورٹی آلات محفوظ رکھے جائیں اور قیدیوں اور عملے کے لیے ہنگامی اخراج کے محفوظ مقامات مختص کیے جائیں۔

تحقیقی رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو اس قسم کے سانحات دوبارہ رونما ہو سکتے ہیں۔ ملیر جیل واقعہ صرف غفلت نہیں بلکہ ریاستی مشینری کی آنکھیں کھولنے والا الارم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version