Advertisement

بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

سفارتی عملے کی نگرانی، سہولیات میں کٹوتی، رہائش گاہیں خالی کرانے کی کوششیں اور بچوں کے اسکول داخلے منسوخ  بھارت کے منظم اور غیر اخلاقی اقدامات بے نقاب

 بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، جس سے نہ صرف بین الاقوامی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بلکہ ویانا کنونشن جیسے عالمی معاہدوں کی بھی کھلم کھلا توہین کی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی، پیچھا، اور ذاتی و خاندانی زندگی میں مداخلت اب ایک معمول بن چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، متعدد مواقع پر سفارتکاروں کے گھروں کی گیس، انٹرنیٹ، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کو وقتاً فوقتاً منقطع کیا گیا، جس سے ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کو دی گئی رہائش گاہوں کو مدتِ معاہدہ ختم ہونے سے قبل خالی کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے، جو کہ بین الاقوامی سفارتی ضابطوں کے منافی ہے۔

Advertisement

 اب تک 4 سے 5 پاکستانی سفارتکاروں کو قبل از وقت گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، بھارت کے مزید اوچھے اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اپریل 2025 سے اب تک پانی، دودھ، گیس اور فوڈ ڈیلیوری سروسز پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کیے جانے والے اخبارات بند کر دیے گئے، جبکہ پاکستانی سفارتکاروں کے بچوں کے اسکول داخلے بھی منسوخ کر دیے گئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ کارروائیاں نہ صرف سفارتی آداب کے خلاف ہیں بلکہ خطے میں پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید بگاڑنے کی سازش کا حصہ معلوم ہوتی ہیں۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سنگین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت کے ان اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر سفارتی بدسلوکی کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔

بھارت کا یہ رویہ اقوام متحدہ کے ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات (1961) کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو تمام رکن ممالک کو سفارتی عملے کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version