Advertisement

کراچی: 220 دنوں میں ٹریفک حادثات میں 547 افراد جان سے گئے

کراچی: 220 دنوں میں ٹریفک حادثات میں 547 افراد جان سے گئے

شہر قائد میں رواں سال کے 220 دنوں کے دوران تیز رفتار اور بے احتیاط ڈرائیونگ کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات نے 547 زندگیاں نگل لیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 426 مرد، 51 خواتین اور 70 بچے شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بسوں سے پیش آنے والے حادثات میں 25، منی بسوں سے 11، کوچز سے 6، ٹریلرز سے 48، ٹرکوں سے 62، ڈمپرز سے 20، واٹر ٹینکرز سے 44، آئل ٹینکرز سے 6، سوزوکی پک اپ سے 15، جیپ سے 5 اور کار سے 62 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت، محنت کشوں کے لیے 7 لاکھ کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس اسکیم منظور

موٹرسائیکل رکشہ کی زد میں آکر 12، موٹرسائیکل سے 90 جبکہ نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر سے 105 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حادثات میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں 278 موٹرسائیکل سوار، 180 پیدل چلنے والے اور 83 دیگر گاڑیوں کے سوار شامل ہیں۔

Advertisement

ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ملیر سب سے زیادہ 174 اموات کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد ڈسٹرکٹ کیماڑی و ویسٹ میں 140، سینٹرل میں 76، ایسٹ میں 55، کورنگی میں 52، ساوتھ میں 44 جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی میں 3 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔

ماہرین کے مطابق ان حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ناکافی انفورسمنٹ شامل ہیں، اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version