اسلام آباد میں تین سال کے دوران بچوں سے زیادتی اور گمشدگی کے 466 واقعات رپورٹ

سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ملکی دارالحکومت میں تین سال کے دوران بچوں سے زیادتی اور گمشدگی کے 466 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں سال 2022 سے 2025 کے دوران بچوں سے زیادتی اور گمشدگی کے 466 مقدمات درج ہوئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق ان مقدمات میں 228 بچیاں اور 246 بچے متاثر ہوئے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ ان واقعات میں 357 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تاہم اب تک صرف 14 ملزمان کو سزا سنائی گئی جبکہ 36 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement