Advertisement

ڈسکہ، پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، سکھ برادری کے درجنوں افراد محفوظ مقام پر منتقل

پنجاب کے مختلف علاقوں، خصوصاً سیالکوٹ اور گردونواح کو حالیہ سیلاب نے شدید متاثر کیا ہے، جہاں پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سکھ برادری کے درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

ترجمان کے مطابق ڈسکہ میں سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کے جوانوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں انجام دیں، جس کے دوران اب تک 80 سے زائد افراد کو کامیابی سے بحفاظت منتقل کیا جا چکا ہے۔

ریسکیو کیے جانے والوں میں اکثریت سکھ برادری سے تعلق رکھتی ہے، جنہوں نے پاک فوج کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح فوری پہنچ کر ہماری مدد کی، وہ ہمارے لیے قابلِ شکر و تحسین ہے۔

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، فوجی دستے کشتیوں، ٹرکوں اور میڈیکل ٹیموں کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، پینے کا پانی اور ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں۔

 پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرہ افراد مکمل طور پر محفوظ مقامات پر منتقل نہیں ہو جاتے۔

Advertisement

سیالکوٹ، ڈسکہ، نارووال، ظفر وال اور دیگر نچلے علاقوں میں سیلاب کے باعث صورتحال تاحال سنگین ہے، جہاں ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک فوج ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے، اور متاثرہ خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version