آئی سی سی کی نئی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ جاری، بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
جاری کی گئی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے مطابق بھارت کے نوجوان بلے باز شبھمن گِل شاندار کارکردگی کے باعث پہلی پوزیشن پر قابض ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اس طرح بھارت کے شبھمن گِل ور روہت شرما بالترتیب784 اور 756 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے، پاکستان کے بابر اعظم739 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، بھارت کے ہی ویرات کوہلی736 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مِچل 720 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں سری لنکا کے چارِتھ اسلانکا چھٹے، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر ساتویں، بھارت کے شریان ایّیر آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے کپتان شای ہوپ نویں اور افغانستان کے ابراہیم زدران دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

