Advertisement

کراچی: بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

کراچی: شہر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 11 تک جا پہنچی ہے، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5A/3 ہائی اسٹار اسکول کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اسی طرح گلستان جوہر بلاک 12 کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.5 خلیل مارکیٹ اقصیٰ مسجد کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس کے علاوہ ڈیفنس فیز 6 بڑا بخاری کے قریب گلی میں کرنٹ لگنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ملیر 15 کے قریب پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہراہ فیصل پوسٹ آفس کے قریب کرنٹ لگنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں کرنٹ لگنے کے باعث دو بھائی جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ مراد خان اور 10 سالہ سراج کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کی نماز جنازہ نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version