Advertisement

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، شکرگڑھ میں 80 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ داخل، الرٹ جاری

بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں اچانک پانی چھوڑے جانے کے بعد شکرگڑھ کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے مطابق 80 ہزار کیوسک کا طاقتور سیلابی ریلہ دریائے راوی میں داخل ہو چکا ہے جس سے نشیبی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند نالہ بسنتر میں پانی کا بہاؤ 1800 کیوسک تک پہنچ گیا، نالہ بئیں میں 1656 کیوسک کی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

سید حسن رضا نے بتایا کہ نالہ اوج پر جلالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 48500 کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کا بہاؤ 73926 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے 60 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا گیا ہے جن میں 20 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مسلسل سرگرم ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ 14 حفاظتی کیمپ بھی قائم کیے جا چکے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹا جا سکے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور ہنگامی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version