Advertisement

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش جاری، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

کراچی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں علی الصبح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

مسلسل بارش کے باعث نکاسی آب کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے واسا راولپنڈی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے جبکہ شدید بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 320 سے تجاوز کرگئیں، مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، سیاحوں کے لیے انتباہ جاری

Advertisement

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 14 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 10 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں سید پور میں 69 ملی میٹر، گولڑہ 71 ملی میٹر، بوکڑہ 29 ملی میٹر، پی ایم ڈی 37 ملی میٹر، شمس آباد 34 ملی میٹر، کچہری 22 ملی میٹر، پیر ودھائی 27 ملی میٹر، گوالمنڈی 30 ملی میٹر اور کٹاریاں میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

اس طرح مجموعی طور پر جڑواں شہروں میں اب تک 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نکاسی آب آپریشن کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version