Advertisement

خیبرپختونخوا کے باڈی بلڈر اعجاز احمد کا ایشین گیمز میں گولڈ میڈل

خیبرپختونخوا کے باڈی بلڈر اعجاز احمد کا ایشین گیمز میں گولڈ میڈل

بنکاک: معروف باڈی بلڈر اعجاز احمد نے 57ویں ایشین گیمز میں ماسٹر کلاس کیٹیگری (80 کلوگرام سے اوپر) میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے معروف باڈی بلڈر اور پولیس اہلکار اعجاز احمد نے 57ویں ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹر کلاس کیٹیگری (80 کلوگرام سے اوپر) میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کا دوسرا گولڈ میڈل ہے، جس نے ملک بھر کے شائقین کھیلوں کو مسرت اور فخر سے ہمکنار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا

پولیس فورس سے وابستہ 53 سالہ اعجاز احمد کئی دہائیوں سے باڈی بلڈنگ کے کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اپنی بہترین فٹنس اور لگن کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ محنت اور عزم کسی عمر کے پابند نہیں ہوتے۔

Advertisement

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اعجاز احمد کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار صرف ملک کا دفاع ہی نہیں کرتے بلکہ کھیلوں میں بھی پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ان کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے اور معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دیتا ہے۔

آئی جی کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس اپنے بہترین صلاحیتوں کے حامل جوانوں کو کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرتی رہے گی تاکہ وہ پاکستان کا پرچم مزید بلند کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version