Advertisement

اسحاق ڈار کی برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ برطانیہ کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد ارکان سے اہم ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک-برطانیہ تعلقات اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ محمد یاسر، طاہر علی، عمران حسین، ایوب خان اور عدنان حسین شریک تھے۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتے مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی موجودگی سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور عوامی روابط کو فروغ ملا ہے، جو سفارتی تعلقات کے استحکام میں اہم عنصر ہے۔

نائب وزیراعظم نے پارلیمانی سطح پر تبادلوں اور روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی اداروں کے درمیان براہ راست رابطے دوطرفہ مفاہمت اور تعاون میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version