Advertisement

پندرہ روز میں چھ ٹرین حادثات، ریلوے حکام کی نااہلیاں بے نقاب

اسلام آباد ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور موسیٰ پاک ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں حادثات کا شکار، درجنوں مسافر زخمی

پاکستان ریلوے کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جب کہ گزشتہ 15 دنوں میں مختلف ٹرینوں کے کم از کم 6 حادثات پیش آ چکے ہیں۔

یہ واقعات نہ صرف ریلوے نظام کی خستہ حالی کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت اور نااہلی بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

اگلے ہی روز 2 اگست کو واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔

Advertisement

مزید براں 8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر ایک مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ ہوئی، جب کہ 9 اگست کو چک جھمرہ کے قریب میانوالی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔

 10 اگست کو رحیم یار خان کے قریب عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی، اور 11 اگست کی شب رائیونڈ کے مقام پر موسیٰ پاک ایکسپریس کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، جس سے تین مسافر زخمی ہوئے۔

ان مسلسل حادثات نے نہ صرف مسافروں میں خوف و ہراس پیدا کیا ہے بلکہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی پر بھی شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ملک بھر میں ریلوے ٹریکس کی خستہ حالی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ان حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سات روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ تاہم اب تک کسی بھی واقعے میں ذمہ داران کے خلاف کوئی واضح کارروائی سامنے نہیں آئی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، بروقت مرمت اور تکنیکی عملے کی تربیت نہ ہونے کے باعث روز بروز حادثات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے، جس سے مسافروں کی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Next Article
Exit mobile version