Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزراء اور قابض فوج کے زیرِ سایہ آبادکار گروہوں کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمِ اسلام کے جذبات پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی اس بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔

مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ کے نیچے سرنگ اورنیتن یاہو کادعویٰ کتنا مستند ہے؟

انہوں نے کہا کہ قابض قوت کی منظم اشتعال انگیزیاں اور الحاق کے غیر ذمے دارانہ مطالبات مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اسرائیل کی ان کارروائیوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات جان بوجھ کر فلسطین اور پورے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں، جس سے مشرق وسطیٰ مزید عدم استحکام اور تنازع کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں حالیہ کشیدگی پر متحدہ امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

شہباز شریف نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر فوری جنگ بندی، ہر قسم کی جارحیت کے خاتمے اور ایک بااعتماد امن عمل کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب لے جائے۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور ہر عالمی فورم پر ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version