Advertisement

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب، ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے سے منانے کی ہدایت

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس میں ملک کے اہم قومی امور زیر غور آئیں گے۔

 اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے اپنے قائدین کی سزاؤں اور گرفتاریوں کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ماہِ ربیع الاول کے تقدس اور اہمیت کے پیش نظر اجلاس کے دوران اس مقدس مہینے کو بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی تقاریر کی جائیں گی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں فن خطاطی کی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں حضور اکرم ﷺ کی شان میں تخلیق کیے گئے فن پارے پیش کیے جائیں گے۔

اس موقع پر ایوان سے نبی کریم ﷺ کی ذاتِ مقدس سے متعلق عقیدت و احترام پر مبنی ایک قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس کے دوران سیاسی، معاشی، داخلی و خارجی امور سمیت متعدد اہم قومی معاملات پر بحث متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version