Advertisement

روسی تیل کی خریداری پر ٹرمپ نے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی

بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کو غیرمنصفانہ، بلاجواز اور افسوسناک قرار دے دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک بار پھر روسی تیل کی خریداری پر سخت تنبیہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکہ بھارت پر درآمدی محصولات (ٹیرف) میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت نہ صرف روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے بلکہ اس تیل کو عالمی منڈی میں منافع کے لیے فروخت بھی کر رہا ہے۔ اُنہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ روسی جنگی مشین یوکرین میں کتنے انسانوں کو مار رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے میں بھارت کی جانب سے امریکہ کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں نمایاں اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔

ٹرمپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ نئے ٹیرف کی شرح کیا ہوگی یا کب سے نافذ العمل ہوں گے تاہم ان کے حالیہ بیانات سے واضح ہے کہ بھارت کی روس کے ساتھ جاری تیل کی تجارت اب واشنگٹن کے لیے قابل قبول نہیں رہی۔

چند روز قبل بھی ٹرمپ نے بھارت سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا اور ساتھ ہی غیر معینہ اضافی سزا کی بات کی تھی، جس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

Advertisement

دوسری جانب بھارتی سرکاری ذرائع نے بھارتی میڈیا  کو بتایا کہ ٹرمپ کی مجوزہ پالیسیوں کا بھارتی معیشت پر بہت معمولی اثر پڑے گا۔ ان کے مطابق، اس اقدام سے بھارت کی GDP کو زیادہ سے زیادہ 0.2 فیصد کا نقصان ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی تیل کمپنیاں روسی درآمدات کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ بھارت کی توانائی پالیسی مکمل طور پر قومی مفادات اور مارکیٹ کی ضروریات پر مبنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version