Advertisement

پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا، اور اس تاریخی کامیابی میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں صفِ اول میں رہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دشمن کے ہر منصوبے سے ہماری ایجنسیاں پہلے سے باخبر تھیں، جس کی بدولت نہ صرف بھارتی عزائم کو ناکام بنایا گیا بلکہ بھارت میں موجود فوجی تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جو ہماری عسکری مہارت اور دفاعی طاقت کا واضح ثبوت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس معرکۂ حق میں فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف اس کامیابی میں انٹیلی جنس اداروں کا کردار نہایت اہم اور قابلِ ستائش ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت میں ہونے والے پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سازش کے اصل کردار اجیت دوول اور امیت شاہ ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں بھارتی رہنماؤں کا بھیانک کردار خود بھارت کو لے ڈوبے گا۔

محسن نقوی نے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے بلکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت دشمن کے تمام منصوبے ناکام بنائے، اور اس عظیم فتح کا سہرا ہماری عسکری قیادت اور فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی کو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version