Advertisement

امریکی معیشت کساد بازاری کے دہانے پر، موڈیز نے ٹرمپ کی پالیسیاں خطرناک قرار دے دیں

امریکی معیشت کساد بازاری کے دہانے پر، موڈیز نے ٹرمپ کی پالیسیاں خطرناک قرار دے دیں

موڈیز

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز اور ماہرین معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ امریکی معیشت کساد بازاری (Recession) کی کھائی کے کنارے کھڑی ہے، جس کی بڑی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی اور امیگریشن پالیسیاں ہیں۔

موڈیز کے چیف اکنامسٹ مارک زینڈی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ٹرمپ کی ٹیرف اور امیگریشن پالیسیوں نے معیشت کو گراوٹ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔”

مزید پڑھیں: موڈیز کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری

ان کے مطابق ٹیرف نے امریکی کمپنیوں کے منافع اور صارفین کی قوتِ خرید کو بُری طرح متاثر کیا ہے، جبکہ امیگریشن پر سختی کے باعث لیبر مارکیٹ سکڑ رہی ہے، جس کے معیشت پر مہلک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مارک زینڈی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی ملک بدری (Deportation) پالیسی کے نتیجے میں تقریباً 60 لاکھ نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ اقتصادی پالیسی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں بھی اسی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: موڈیز نے روس کو ڈیفالٹ قرار دے دیا

دوسری جانب امریکی بیورو آف لیبر سٹیٹسٹکس (BLS) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں امریکہ میں اوسطاً صرف 35 ہزار نوکریاں ماہانہ پیدا ہوئیں، جو خطرے کی گھنٹی سمجھی جا رہی ہے۔ صارفین کے اخراجات تقریباً جمود کا شکار ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 2.7 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق صنعتی پیداوار (Factory Output) مسلسل چوتھے مہینے میں کمی کا شکار ہے، جبکہ نئے آرڈرز اور روزگار کے مواقع بھی تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

مارک زینڈی نے کہا کہ اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو امریکی معیشت باضابطہ طور پر کساد بازاری میں داخل ہو سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version