Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی امدادی آپریشن شروع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جس کے تحت پاک فوج کی تمام فورسز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے مکمل تیار ہو کر میدان میں اترنے کا عہد کیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مطابق، پاک فوج خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

اس کے تحت اضافی فوجی دستے بھیجے جا رہے ہیں اور ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے متاثرین کی امداد کے لیے وقف کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 600 ٹن سے زائد راشن، جو تقریباً ایک دن کا فوجی راشن بنتا ہے، متاثرین کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے۔

آرمی کے نائن یونٹ کا ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ سیلاب زدہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو فوری طور پر نکالا جا سکے۔

Advertisement

فیلڈ مارشل نے کور آف انجینئرز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پلوں کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں اور جہاں ضرورت ہو، وہاں عارضی پل قائم کیے جائیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن پہلے سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے موجود ہیں تاکہ فوری طور پر سیلاب متاثرین تک امداد پہنچائی جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری فوج کی موجودگی کا مقصد سیلاب کے متاثرین کی فوری مدد کرنا ہے، اور اس مشکل وقت میں ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version