Advertisement

روس میں زلزلے سے 600 سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا

روس میں زلزلے سے 600 سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا

روس کے مشرقی علاقے میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 600 سال بعد ایک خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

روسی حکام کے مطابق مشرقی روس میں 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز کرل جزائر (Kuril Islands) میں تھا۔

روسی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کرل جزائر کے قریب واقع ایک آتش فشاں، جو صدیوں سے غیر فعال تھا، 600 سال بعد پھٹ پڑا، جس کے بعد آسمان میں راکھ اور دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

مزید پڑھیں: آئس لینڈ، نئے آتش فشاں نے آگ اگلنا شروع کر دیا

حکام نے قریبی آبادیوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور مقامی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ماہرین ارضیات کے مطابق آتش فشاں کی سرگرمی کے باعث علاقے میں آفٹر شاکس اور مزید آتش فشانی دھماکوں کا خدشہ بھی موجود ہے۔

Advertisement

روسی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایمرجنسی سروسز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیمیں متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version