ہیر رانجھے کی سرزمین تخت ہزارہ بھی سیلابی پانی میں غرق

عشق کی عظیم داستان کا گواہ، ہیر رانجھے کا علاقہ تخت ہزارہ، آج تاریخ کے ایک اور دل دہلا دینے والے لمحے کا سامنا کر رہا ہے۔
دریائے چناب میں طغیانی کے باعث تخت ہزارہ مکمل طور پر زیرِ آب آ چکا ہے، اور سیلابی ریلا اس قصبے کو اپنے دامن میں سمیٹ چکا ہے۔
وہ سرزمین جہاں صدیوں قبل عشق کی کہانی نے جنم لیا، آج بے رحم لہروں کی زد میں ہے۔ مکانات، اسکول، قبرستان، کھیت کھلیان سب کچھ پانی میں ڈوب چکے ہیں۔
نظامِ زندگی مکمل مفلوج ہو چکا ہے اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔
دریا کا پانی خطرناک حد تک بڑھنے کے باعث شہری آبادیوں میں تیزی سے داخل ہو رہا ہے۔ ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں، مگر پانی کی شدت کے باعث امدادی کارروائیاں بھی مشکل ہو گئی ہیں۔
ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، لیکن لوگوں کے چہرے پر بے یقینی اور دکھ کی کیفیت نمایاں ہے۔ ہیر کی سرزمین آج دوبارہ ایک آزمائش سے گزر رہی ہے مگر اس بار نہ رانجھا ہے، نہ جَٹوں کی لڑائی صرف پانی ہے، اور اس کی بے رحم تباہی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

