Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم مشاورت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کے کپتانوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اور تین سے چار روز میں اس حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کو سونپے جانے کا امکان ہے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کمانڈ سعود شکیل کو دی جا سکتی ہے۔

پی سی بی کی اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور اب فیصلہ صرف اعلان کا منتظر ہے۔

یہ تبدیلیاں ممکنہ طور پر حالیہ کارکردگی، کھلاڑیوں کی فارم اور مستقبل کی اسٹریٹجی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں، تاکہ 2025 کے اہم ٹورنامنٹس سے قبل قومی ٹیم کو بہتر سمت میں لے جایا جا سکے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق تبدیلیاں تقریباً طے پا چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version