Advertisement

آسٹریلیا کی یہودی کونسل کا غزہ میں نسل کشی روکنے اور فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

غزہ میں اسرائیلی بمباری شدت اختیار کر گئی، بچوں اور صحافیوں سمیت 105 فلسطینی شہید

آسٹریلیا کی یہودی کونسل نے غزہ میں شدید ہوتی نسل کشی روکنے اور فلسطین کو حقیقی طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی یہودی کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی جانب سے آئندہ ماہ متوقع فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل محض علامتی نہ ہو بلکہ اس کے ساتھ اصولی اقدامات بھی کیے جائیں تاکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کو روکا جا سکے۔

کونسل کے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس تسلیم کے ساتھ اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں، اسلحے کی برآمد پر پابندی لگائی جائے، تمام فوجی معاہدے معطل کیے جائیں اور ایف-35 لڑاکا طیاروں کے وہ پرزہ جات فراہم کرنا بند کیا جائے جو غزہ پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا اورکینیڈانے بھی آزادفلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کاعندیہ دے دیا

کونسل کی ایگزیکٹو آفیسر سارہ شوارتز نے کہا آپ ایک ہاتھ سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور دوسرے ہاتھ سے اسے تباہ کرنے والے ہتھیاروں کے پرزے فراہم نہیں کر سکتے، فلسطینیوں کو قبضے، محاصرے اور خوف سے آزاد ہو کر محفوظ اور باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

Advertisement

کونسل نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل تقریباً دو سال سے غزہ میں بمباری، جبری بے دخلی اور دانستہ بھوک کا باعث بن رہا ہے اور الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور ان کے چار ساتھیوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔

مشاورتی کمیٹی کے رکن انتھونی لووینسٹیئن نے ان ہلاکتوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی صحافیوں کو اسرائیل کی جارحیت سے تحفظ فراہم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version