Advertisement

وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود

وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود

دوحہ: قطر میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوحہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد کی تازہ صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دانستہ طور پر خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے۔

 انہوں نے اس موقع پر سعودی ولی عہد کے قائدانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے میں سعودی عرب کا کردار لائقِ ستائش ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت ہر سفارتی فورم پر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ سمٹ دنیا کو واضح پیغام دیتا ہے کہ مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد اور یک زبان ہیں جب کہ وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisement

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے آئندہ سرکاری دورہ سعودی عرب کے منتظر ہیں۔ یہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ علاقائی و عالمی امور پر بھی جامع تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات اور دلی احترام کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی فعال سفارتی کاوشوں کو سراہا اور بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی میں پاکستان کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version