Advertisement

پنجاب میں سیلاب تاحال بے قابو، پاکپتن میں مزید درجنوں گھر دریا بُرد

جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیوں میں 10 سے 12 فٹ پانی موجود، 19 روز بعد بھی نکاسی نہ کی جاسکی

پاکپتن : پنجاب میں سے سیلاب کا خاتمہ تاحال نہیں ہوسکا ہے، یہ سیلاب تاریخ کا سب سے طویل سیلاب ثابت ہورہا ہے۔

بول نیوز کے مطابق پاکپتن میں دریائے ستلج کے پانی سے آنے والا درمیانے درجے کا سیلاب تاحال جاری ہے، جس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلوں کے باعث زمین کا شدید کٹاؤ جاری ہے اور متعدد بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔

گاوں سوڈا رحمانی، جو 40 گھروں پر مشتمل تھا، مکمل طور پر دریا میں سما گیا ہے، جبکہ اب پانی کے کٹاؤ نے گاؤں باقرکی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں آدھے سے زیادہ مکانات پانی میں بہہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ

دریائے ستلج کے کنارے تقریباً 80 کلومیٹر طویل بیلٹ پر تباہی کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ متاثرہ دیہات کے مکین حکومتی امداد کے منتظر ہیں جبکہ غذائی قلت نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ جانوروں کے لیے چارے کی شدید کمی بھی درپیش ہے۔

Advertisement

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں اس بار آنے والے سیلاب کا دورانیہ تاریخ کے مقابلے میں سب سے زیادہ طویل ہے، جس نے ہزاروں افراد کو مشکلات اور بے گھر ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version