میچ ریفری تبدیل، ایشیا کپ تنازع حل ہو گیا، پاکستان آج میچ کھیلے گا

میچ ریفری تبدیل، ایشیا کپ تنازع حل ہو گیا، پاکستان آج میچ کھیلے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے واضح موقف کے بعد آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل کردیا۔
پی سی بی نے واضح کیا تھاکہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہے ، اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹائے جانے تک میچ کھیلنے کے لیے تیارنہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کر دیا گیا۔ آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔
پاکستان یو اے ای کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا۔ پاکستان اور یو اے ای کے میچ میں رچی ریچرڈسن میچ ریفری ہوں گے۔
حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ترجمان پی سی بی
دوسری جانب ترجمان پی سی بی عامر میر نے کاکہناہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
ان کاکہناتھاکہ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
قبل ازیں، ذرائع نے یہ خبر دی تھی کہ آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا پی سی بی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
درمیانی راستہ نکالتے ہوئے صرف پاکستان کے میچز میں اینڈی پائی کرافٹ کو ریفری کے فرائض سے ہٹانے کی تجویزدی۔
ان میچز میں ان کی جگہ رچی رچرڈسن کو ذمہ داریاں سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
تاہم پی سی بی نے واضح کر دیا تھا کہ اگر پائی کرافٹ کوریفری کے فرائض سے نہ ہٹایا گیا توپاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچزنہیں کھیلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News