Advertisement

یومِ بحریہ جوش و جذبے سے منایا گیا، شہداء کو خراجِ عقیدت، آپریشنل مشقوں کا شاندار مظاہرہ

 پاک بحریہ میں یومِ بحریہ قومی جوش و جذبے، شہداء کو خراجِ عقیدت اور آپریشنل مہارتوں کے شاندار مظاہرے کے ساتھ منایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں قرآن خوانی، خصوصی دعائیں، تقریری و ملی نغموں کے مقابلے، میراتھن، کشتی ریلی اور شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں شامل تھیں۔

یومِ بحریہ کا آغاز قرآن خوانی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں سے ہوا۔ نیول چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کا دن ان سرفروشوں کے حوصلے کی یاد دلاتا ہے جو سمندری محاذ پر دشمن کے خلاف ثابت قدم رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور بحری سرحدوں کا ناقابلِ تسخیر دفاع ہمارے تابناک ماضی کا تسلسل ہے۔

اس دن کی مناسبت سے پی این ایس قاسم، منوڑہ میں بحری انسدادِ دہشت گردی کی مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس مشق میں مختلف آپریشنل منظرناموں کے تحت پاک بحریہ کی مکمل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور ردعمل کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تقریبات میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، شہداء کے اہلِ خانہ اور غازیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حاضرین نے بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

یومِ بحریہ کا مقصد نہ صرف 1965 کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کے تاریخی کردار کو یاد کرنا ہے بلکہ موجودہ چیلنجز کے تناظر میں اس کے دفاعی عزم اور آپریشنل صلاحیتوں کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version