Advertisement

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

کپتان شان مسعود اپنی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ تین نئے کھلاڑی آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیربھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر راولپنڈی میں ہوگا۔

ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا، اور پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ مزید مختصر کیا جائے گا۔ ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی اور خرم شہزاد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اسپن باؤلنگ کے شعبے میں نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مقصد بینچ اسٹرینتھ بڑھانا اور مستقبل کے لیے متبادل کھلاڑی تیار کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version