Advertisement

اگر خطرہ ہوا تو وینزویلا کے جنگی طیارے مار گرائے جائیں گے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وینزویلا کے جنگی طیارے امریکی بحری جہازوں کے قریب پرواز کرتے ہیں اور خطرناک صورت حال پیدا کرتے ہیں تو انہیں مار گرایا جائے گا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی حکام کے مطابق وینزویلا نے جنوبی امریکہ کے ساحل کے قریب دو دنوں میں دوسری بار امریکی بحری جہاز کے نزدیک جنگی طیارے اڑا کر اشتعال انگیزی کی ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان سے قبل امریکی افواج نے ایک کارروائی کے دوران ایک وینزویلا سے تعلق رکھنے والے منشیات بردار جہاز کو نشانہ بنایا، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جہاز ایک جرائم پیشہ گروہ چلا رہا تھا۔

دوسری جانب وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر فوجی تصادم کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا ہمیشہ مذاکرات اور مکالمے کے لیے تیار رہا ہے لیکن ہم باہمی احترام کے اصول پر قائم ہیں۔

Advertisement

جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر وینزویلا کے طیارے دوبارہ امریکی جہازوں کے قریب آئے تو کیا ہوگا؟ تو انہوں نے کہا کہ وینزویلا مشکل میں پڑ جائے گا۔

امریکی صدر نے اپنے ساتھ کھڑے جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال بگڑتی ہے تو آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version