Advertisement

سیلاب قدرتی نہیں، انسانی غفلت کا نتیجہ ہے، خواجہ آصف

انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا افغان حکومت پر طنز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے حالیہ سیلابی صورتحال کو تاریخ کی بڑی آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض قدرتی آفت ہیں بلکہ انسان کے اپنے ہاتھوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آبی گزرگاہوں پر گھر اور ہوٹل بنا لیے، نالوں اور دریا کے راستوں میں آبادیاں قائم کر دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آبی گزرگاہوں پر قبضہ کیا گیا، لوگوں نے نالوں کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کیں اور بعد میں وہ پلاٹس فروخت کر دیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میرے حلقے میں ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ میں 7-7 فٹ تک پانی جمع تھا، سیلاب نے گاؤں اور گھروں کو بہا دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے حلقے کا دورہ کیا جہاں تجاوزات کی سنگین صورتحال دیکھنے کو ملی۔

Advertisement

وزیر دفاع نے کہا کہ ہر سال سیلاب کے بعد یہی کہا جاتا ہے کہ اربوں ڈالر کا نقصان ہو گیا، پھر ہم عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مدد مانگتے ہیں، مگر اپنے اعمال اور پالیسیاں نہیں بدلتے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ خود احتسابی کا وقت ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم نے گزشتہ عرصے میں تجاوزات کے خلاف کتنی مؤثر کارروائیاں کیں۔

ڈیموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتیں ڈیمز جیسے اہم قومی منصوبوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہی ہیں، جبکہ آمروں کے پاس طاقت ہوتی ہے، اس لیے وہ ایسے فیصلے کر لیتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیمز پر سیاست نہ کی جائے، جو پانی ضائع ہو رہا ہے اسے اسٹور کیا جانا چاہئے

خواجہ آصف نے کہا کہ نئے ڈیمز کی بات ہوتی ہے تو سیاسی دکانداری شروع ہو جاتی ہے، ہمیں قوم کا سوچنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال ایک قومی مسئلہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے بلکہ سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version