غزہ جنگ پر مبنی فلم “دی وائس آف ہند رجب” کو وینس فلم فیسٹیول میں دوسرا انعام

وینس: غزہ کی جنگ پر مبنی دستاویزی فلم “The Voice of Hind Rajab” کو وینس فلم فیسٹیول میں دوسرا سب سے بڑا اعزاز گرینڈ جیوری پرائز (سلور لیون) دیا گیا ہے۔
یہ فلم تونسیہ کی ہدایتکارہ کاوثر بن ہانیہ نے بنائی ہے اور اس میں پانچ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئی۔
فلم کا مرکزی حصہ وہ ریکارڈ شدہ فون کالز ہیں، جن میں ہند اپنی آخری سانسوں میں ریڈ کریسنٹ کے اہلکاروں سے مدد کی فریاد کرتی ہے۔
بن ہانیہ نے انعام وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ہند کی آواز کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے، جب تک انصاف اور احتساب نہیں ہوتا، یہ آواز دنیا بھر میں گونجتی رہے گی۔
فلم کی نمائش کے دوران حاضرین نے 24 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، جو وینس فلم فیسٹیول کی تاریخ میں سب سے طویل اسٹینڈنگ اوویشن قرار دیا گیا۔
بین الاقوامی ناقدین نے اس فلم کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں، خاص طور پر بچوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے والی ایک طاقتور اور دل دہلا دینے والی دستاویز قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News