Advertisement

سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا

سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا

کراچی: سندھ بھر میں آج سے 7 ستمبر تک پولیو سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سپرہائی وے پر منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے باضابطہ طور پر مہم کا افتتاح کیا۔

تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے فرحان انصاری، ایم این اے اقبال محسود سمیت انسداد پولیو پروگرام کے افسران اور عملہ بھی شریک ہوا۔ مہم کے دوران صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر صحت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت، والدین اور سماجی تنظیموں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کو لازمی قطرے پلائیں تاکہ آئندہ نسلوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔

انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق، مہم کے دوران ہزاروں ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version