Advertisement

نبی کریم ﷺ کی آمد انسانیت کے لیے سب سے بڑی رحمت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 12 ربیع الاول، جشنِ میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی دنیا میں آمد انسانیت کے لیے سب سے بڑی رحمت ہے۔

 آپ ﷺ کی تعلیمات نے دنیا کو جہالت، ظلم، اور نفرت سے نکال کر علم، انصاف اور بھائی چارے کی روشنی عطا کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگیاں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطابق ڈھالیں۔

نبی کریم ﷺ نے ہمیں مساوات، اخوت، رواداری اور خدمتِ خلق کا درس دیا، اور یہی اقدار ایک پرامن اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔

مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جشنِ میلادالنبی ﷺ منانے کا حقیقی تقاضا یہی ہے کہ ہم صرف تقاریب تک محدود نہ رہیں، بلکہ ضرورت مندوں کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہوئے معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے حالیہ سیلابی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک سنگین آزمائش سے گزر رہی ہے، اور ان حالات میں متاثرہ خاندانوں کی مدد ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات سے رہنمائی لیتے ہوئے ایثار، قربانی اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے، متاثرہ افراد کو صبر عطا فرمائے، اور ہمیں ان کی مدد کے لیے توفیق دے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی بحالی اور فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جشنِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اخلاق، صبر، تحمل، اتحاد اور ہمدردی کو فروغ دیں، کیونکہ یہی وہ صفات ہیں جو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا نچوڑ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version