ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ کی ورچوئل صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی معیشت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی ہے۔
اس فیصلے کے تحت اب پانچ سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی۔ بعد ازاں، گاڑیوں کی عمر کی یہ حد مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔
ای سی سی کے مطابق، درآمد شدہ گاڑیوں کو ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اترنا لازم ہوگا تاکہ مقامی ماحولیات اور سڑکوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
فیصلے کے تحت، ان گاڑیوں پر ابتدائی طور پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، تاہم یہ ڈیوٹی 2026 سے ہر سال 10 فیصد کی شرح سے کم کی جائے گی۔
حکومت کا ہدف ہے کہ مالی سال 2029-30 تک یہ ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے۔
اجلاس میں پی وی اے آر اے (PVRA) کے لیے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی، تاکہ متعلقہ منصوبوں اور ترقیاتی سرگرمیوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
اجلاس میں وزرائے پیٹرولیم، توانائی، غذائی تحفظ سمیت خزانہ ڈویژن اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مختلف امور پر بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News