Advertisement

خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید

راولپنڈی : خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 35 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اور 13 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی سپانسرڈ 35 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔جبکہ ان کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 12 جوان بھی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارتی منفی سوچ اور وسائل کارفرما ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں دوسری کارروائی میں مزید 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں کارروائیوں میں دشمن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد متعدد حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Advertisement

کارروائی کے دوران پاک فوج کے 12 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید برآں، انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں کی دہشت گردی میں براہِ راست شمولیت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال سنگین تشویش کا باعث ہے۔

پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version