دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی وہ یا تو ہتھیار ڈال دیں یا پھر عبرتناک انجام بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ چکا ہے، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک شدت پسند جہانزیب زندہ گرفتار ہوا جو دالبندین میں بھرتی اور اسلحہ سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر امن تباہ کر رہے ہیں، انہیں کسی رعایت یا نرمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کی کوشش ضرور کی، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کمزور ہے یا بلیک میل ہوگی، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بعض عناصر کی جانب سے لاپتا افراد کے نام پر ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بلوچستان میں ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن ہر حال میں قائم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News