درشہ خیل ، کرک میں جہنم واصل کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

درشہ خیل ، کرک میں جہنم واصل کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پرآ گئی ۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد غار کی جانب بھاگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر وہ دہشتگرد دکھائی دے رہے ہیں جنہیں جہنم واصل کیا گیا ہے۔
کرک میں یہ آپریشن فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے خوارجین کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔ اس آپریشن میں سات سے دس خوارجین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
جہنم واصل کئے گئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News