Advertisement

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اسرائیلی جارحیت کو ایک تباہ کن قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ حملے نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بین الاقوامی قوانین کی کھلی دھجیاں اُڑا رہے ہیں اور ان کا احتساب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سفارتی ذرائع سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوشاں تھے، لیکن اسرائیل کے حالیہ حملے نے اس عمل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایک حیران کن اقدام کے تحت اسرائیلی افواج نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک فضائی حملہ کیا، جس کا ہدف مبینہ طور پر حماس کی قیادت تھی۔

یہ حملہ نہ صرف عالمی قوانین بلکہ خطے میں جاری سفارتی کوششوں پر بھی کاری ضرب ثابت ہوا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ان کے دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے، جبکہ مرکزی قیادت حملے میں محفوظ رہی۔

 قطر کی وزارت داخلہ نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک قطری سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ حملہ صرف حماس پر نہیں بلکہ ہماری خومختاری پر ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ حماس پر نہیں بلکہ قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون پر براہِ راست حملہ ہے۔ اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ قانون کے ساتھ کھڑی ہے یا جارحیت کے ساتھ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version