Advertisement

ایشیا کپ 2025 فائنل، بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 41 سال کا انتظار مزید طویل کر دیا۔

پاکستان کے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی کی ابتدائی 3 وکٹیں 20 رنز پر گر گئیں تھی، مگر گرین شرٹس کے برعکس بھارتی مڈل آرڈر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ اور بھارت کو نویں بار یہ ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کے ابھیشک شرما 5، شبھمن گل 12 اور سوریا کمار یادیو 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تلک ورما نے 69 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی، سینجو سیمسن 24 اور شیوام ڈوبے نے 33 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 1، فہیم اشرف نے 3 اور ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

Advertisement

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر اچھے آغاز کے باوجود بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہو گئی۔

پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان 57 رنز اور  فخر زمان 46 رنز بنا کر نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر بھارتی بولرز کو سامنا نہیں کر پایا۔

صائم ایوب 14، محمد حارث 0، سلمان علی آغا 8 ، حسین طلعت 1، محمد نواز 6، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے کلدیب یادیو نے 4 وکٹیں لیں، جبکہ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور جسپریت بمرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم آج ہدف حاصل کرنا چاہیں گے اس لیے پہلے فیلڈنگ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے۔

Advertisement

سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا انجری کا باعث میچ نہیں کھیلیں گے، جبکہ فائنل کے لیے شیوم دوبے، رینکو سنگھ اور جسپریت بمرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

Advertisement

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم پرجوش ہے، تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فائنل کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version