فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: قومی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
شنواری نے پاکستان کی نمائندگی ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کی۔ وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کیپ نمبر 58، ون ڈے کیپ نمبر 216 اور ٹیسٹ کیپ نمبر 240 ہیں۔
2018ء کے ایشیا کپ میں بھی وہ قومی اسکواڈ کا حصہ رہے۔ اپنے مختصر کیریئر میں انہوں نے ایک ٹیسٹ وکٹ، 34 ون ڈے وکٹیں اور 13 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کے خلاف انہوں نے دو بار ون ڈے کرکٹ میں شاندار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ 2017ء میں شارجہ میں انہوں نے 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ 2019ء میں کراچی میں 51 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔
شنواری کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد شائقین کرکٹ نے ان کی کارکردگی کو یاد کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News