Advertisement

ٹیم پاکستان نے ایشیا کپ فائنل کی فیس شہداء 7 مئی کے نام کردی

ٹیم پاکستان نے ایشیا کپ فائنل کی فیس شہداء 7 مئی کے نام کردی

قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور یہ اقدام ان شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی نے بھی دباؤ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کو ٹرافی کے بغیر ہی میدان چھوڑنا پڑا

ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی نوعیت کی پریس کانفرنس کرنے پر جرمانہ بھی ہوا لیکن انہوں نے فائنل کے بعد ایک اور پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے تمام میچز کی فیس بھارتی فوج کے نام کرتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی فائنل فیس ان معصوم شہداء کے نام کی ہے جو 7 مئی کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارت نے 7 مئی کو پاکستان پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے لیکن پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف دشمن کے 7 طیارے مار گرائے بلکہ کئی ایئر بیسز کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

پاکستان کے جواب کے بعد بھارت کو پسپائی اختیار کرنا پڑی اور اس نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی، امریکی صدر بھی متعدد بار اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران انہوں نے مداخلت کرکے سیز فائر ممکن بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version