Advertisement

سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس

سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس

سپریم کورٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پید ہواگئی جب جسٹس ہاشم کاکڑ کی عدالت میں پیش کردہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کی قومیت بھی کاکڑ نکل آئی۔

سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ججز کے آپس میں دلچسپ اور ہلکے پھلکے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

کیس میں ملزم ظفر اللہ کی قومیت کاکڑ ہونے پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ سخی سرور کا علاقہ شاید خیبرپختونخوا میں آتا ہوگا، جس پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے وضاحت کی کہ ملزم بلوچستان کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے سوال کیا کہ کیا یہ چرس گاڑی پر لی جا رہی تھی؟” سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ملزم پیدل چرس لے کر جا رہا تھا، اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے: “پھر تو سزا چرس برآمدگی پر نہیں بلکہ بے وقوفی پر ہوئی ہے”، جس پر عدالت میں قہقہے لگے۔

Advertisement

ملزم کے وکیل قمر سبزواری نے مؤقف اپنایا کہ جس پولیس افسر نے چرس برآمد کی وہی تفتیشی بھی بنا اور اسی نے چرس فرانزک کے لیے بھیجی، یوں پورے کیس میں وہی پولیس افسر شکایت کنندہ اور تفتیشی دونوں کردار ادا کر رہا ہے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق برآمدگی کرنے والا افسر خود تفتیش نہیں کر سکتا۔

ججز نے بھی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “پولیس والے کے ہاتھ ایک کاکڑ آگیا اور وہی اس کے خلاف ون مین شو بن گیا”، جبکہ ریکارڈ کے مطابق پولیس اسٹیشن میں دو مزید انسپکٹرز موجود تھے۔

عدالت نے 2017 سے قید ملزم ظفر اللہ کی عمر قید کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version