Advertisement

  کیا 17 ارب ضائع ہو گئے؟ سکھر بیراج کے نئے گیٹوں میں خامیاں سامنے آگئیں

  کیا 17 ارب ضائع ہو گئے؟ سکھر بیراج کے نئے گیٹوں میں خامیاں سامنے آگئیں

سکھر: تاریخی سکھر بیراج کی مرمت اور تعمیرِ نو پر 17 ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے, تاہم بیراج کے نئے گیٹوں میں نقائص سامنے آرہے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق تاریخی سکھر بیراج کی مرمت اور تعمیرِ نو پر 17 ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔ مرمت کے دوران نصب کیے گئے 16 نئے گیٹوں میں پہلے ہی زنگ لگنے کے آثار سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیراج میں لگائے گئے گیٹوں کے نٹ بولٹس، رولر اور وہیل پر زنگ لگنے کی نشاندہی پروجیکٹ انتظامیہ اور اعلیٰ افسران نے کر دی ہے۔ سپریٹنڈنٹ انجینئر سکھر بیراج نے اس حوالے سے مرمت کا کام کرنے والی کمپنی کو خط بھی لکھا ہے جبکہ غیر ملکی کمپنی کے انجینئرز نے گیٹوں کا معائنہ بھی کیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سندھ بیراجز امپرومنٹ پروجیکٹ عبدالفتاح میمن نے کہا ہے کہ نئے گیٹ درست طور پر کام کر رہے ہیں، صرف نٹ بولٹس میں زنگ اور چند مائنر مسائل ہیں جن سے کمپنی کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے گیٹوں کو کوئی خطرہ نہیں اور ان کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version