Advertisement

ایشیا کپ، بھارت نے سپر اوور میں سری لنکا کو شکست دے دی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف ہونے والا سنسنی خیز میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں جیت لیا۔

سری لنکا کی ٹیم سپر اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف دو رنز بنا سکی، جواب میں بھارت نے پہلی گیند پر چوکا لگا کر کامیابی حاصل کر لی۔

اس سے قبل سری لنکا نے بھی پتھم نسانکا کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کے 202 رنز کے جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

سری لنکا کے سب سے نمایاں بیٹسمین پتم نسانکا تھے جنہوں نے 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے شاندار 107 رنز کی اننگ کھیلی۔

کشال پریرا نے 58 اور داسن شناکا نے 22 رنز بنائے۔

Advertisement

آخری گیند پر سری لنکا کو جیت کے لیے 3 رنز کی ضرورت تھی لنکن بیٹسمین نے دو رنز بنا کر میچ ٹائی کر دیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں چلا گیا۔

بھارت کی جانب سے ورون چکر ورتی، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ اور ہردیک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ 2025 سپر فور کے مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لیے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔

سنجو سیمسن 39 اور اکشر پٹیل نے 21 رنز بنائے، جبکہ تلک ورما نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے اسالنکا، شناکا، ہسا رانگا، چمیرا اور مہیش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version