غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول، خیموں اور گھروں پر بمباری سے 17 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ میں رات گئے اسکول، خیموں اور ایک رہائشی گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 17 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ اور حامی سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے کسی ڈیل پر دستخط کریں۔
اسی دوران لندن میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی اور برطانیہ میں فلسطینی حامی تنظیم فلسطین ایکشن پر عائد پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ اور مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جاری جنگ نے اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 64,368 افراد کو شہید اور 162,367 کو زخمی کر دیا ہے، جبکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر 7 کے حملوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News