پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا

پرتگال کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 21 ستمبر اتوار کے روز باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا جائے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر کئی ملکوں کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کئی ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔
پرتگال کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کے روز باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا جائے گا۔ پرتگال کے ساتھ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، مالٹا، بیلجیم اور لکسمبرگ بھی آئندہ دنوں میں اسی فیصلے کا اعلان کرنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
عالمی میڈیا کے مطابق پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
پرتگال کے وزیر خارجہ نے رواں ہفتے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم سے متعلق اعلان کردیاگیا ہے۔
یاد رہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والا پرتگال پہلا ملک نہیں، اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News